the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
تمام مقابلہ جات میں انعام حاصل کرنے پر انتظامیہ و اساتذہ کی جانب سے مبارکباد
بسواکلیان : محمد یٰسین امین (انچارج اُردو تعلیمی میلہ ذکریٰ اُردو ہائیر پرائمری اسکول کی اطلاع کے بموجب ) حکومت کی جانب سے میناریٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے پرائمری مدارس کے طلباء کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے اور اُنکی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی غرض سے شہر بسواکلیان میں تعلقہ سطح کا اُردو و مراٹھی میڈیم کے طلباء کیلئے تعلیمی میلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ تعلیمی میلہ یکم ستمبر بروز پیر کو ذکریٰ اُردو ہائی اسکول میں منعقد ہوا جس میں تعلقہ کے تقریباََ تمام اُردو و مراٹھی میڈیم مدارس کے طلباء شریک رہے۔ تعلیمی میلہ میں جملہ ۱۳ مقابلہ جات رکھے گئے تھے ۔ذکریٰ اُردو ہائیر پرائمری اسکول کے طلباء نے تمام مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی پیش کی اور ہر مقابلہ میں انعام حاصل کیا۔ گروہی مقابلوں میں مدرسہ ہذٰہ کے طلباء نے قوالی میں پہلا ، کوئز میں



دوسرا اور دیش بھکتی گیت میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ان کے علاوہ انفرادی مقابلہ جات میں مدرسہ ہذٰا کے طلباء نے ڈرائنگ مقابلہ ،بحث و مباحثہ،مضمون نویسی اور مونو ایکٹنگ میں پہلا انعام حاصل کیا۔قرات،حمد،نعت،کنڑا نظم ، انگلش نظم اورتقریر میں دوسرا انعام حاصل کیا ۔اس طرح مدرسہ ہذٰا کے طلباء نے تمام مقابلہ جات میں شرکت کی اور بہترین مظاہر ہ کرتے ہوئے انعامات حاصل کئے۔ تمام طلباء کو مدرسہ کے انتظامیہ محمد نعیم الدین (سیکریٹری ذکریٰ ایجو کیشن سوسائٹی) ،میر معلمہ محترمہ ناظمہ نسرین و دیگر اساتذہ نے اس بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور اُ ن کے حق میں دعا کی۔ واضح رہے مدرسہ ہذٰا کی خصوصیات میں سے یہ بھی ایک ہیکہ ہر مہینہ طلباء کیلئے مختلف مقابلہ جات منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ اُن کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ابھارا جائے اور ماہرین تعلیم کے ذریعہ مختلف موقعوں پر خصوصی لکچرز رکھے جاتے ہیں تاکہ طلباء زمانہ میں ہورہی تبدیلیوں سے وقفیت حاصل کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.